گگو منڈی،نا معلوم ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک شدید زخمی

جمعرات 14 اکتوبر 2021 23:36

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2021ء) نا معلوم ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں265۔ای بی کے رہائشی افتخار احمد ،افضال اور اشفاق موٹر سائیکل پر سوار چک نمبر201۔

(جاری ہے)

ای بی کے قریب جا رہے تھے کہ نا معلوم ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں افتخار اور افضال جاں بحق ہو گئے جبکہ اشفاق شدید زخمی ہو گیا متوفیان کی لاشوں اور زخمی اشفاق احمد کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او گگو منڈی رانا نیک محمد پولیس نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں