گگو منڈی:سسرال کی طرف سے اما نتاً دیئے گئے مویشی واپس مانگنے پر شوہر نے ساتھیوں کے ہمراہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:53

گگو منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) سسرال کی طرف سے اما نتاً دیئے گئے مویشی واپس مانگنے پر شوہر نے ساتھیوں کے ہمراہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر371۔

(جاری ہے)

ای بی کے رہائشی علی شیر کی بیٹی یٰسین کی شادی 9سال قبل مسمی مشتاق سے ہوئی تھی اور اس کے سسر نے اسے گائے اور بھینسے سنبھالنے کے لیے اما نتاً دے رکھے تھے لیکن مشتاق احمد مذکورہ مویشی ہڑپ کر گیا گزشتہ روز علی شیر نے اپنے مویشی واپس مانگے تو مشتاق احمد مشتعل ہو گیا اور اپنے مسلح ساتھیوں گلزار حسین ،سلیم ،شوکت ،ذولفقار کے ہمراہ اپنی بیوی یا سمین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا کلہاڑی اور پسٹل کے بٹ مار کر اسے لہو لہان کر دیا پولیس نے خاتون کے طبی معائنہ کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں