گگو منڈی:حساس ادارے کے ملازم کی اراضی پر زبردستی قبضہ کی کوشش پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:53

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) حساس ادارے کے ملازم کی اراضی پر زبردستی قبضہ کی کوشش پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کے ملازم راشد محمود کے مطابق نواحی گائوں 247۔

(جاری ہے)

ای بی میں 7ایکڑ رقبہ کا مالک ہے مورخہ19اکتوبر کو صبح 10بجے کے قریب ملزمان ممتاز احمد ،عبدالستار اور محمد سرور نے اسلحہ کے زور پر زبردستی ٹریکٹر ہل چلا کر اس کی ملکیتی اراضی پر نا جائز قبضہ کی کوشش کی جس کی اطلاع ملنے پر موقع پر موجود لوگوں نے 15پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی پولیس کو آ تا دیکھ کر ملزمان اسلحہ سمیت فرار ہو گئے پولیس نے راشد محمود کی اطلاع پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں