گگومنڈی، احساس کفالت سنٹر بند کرنے کے خلاف مستحق خواتین کا احتجاج

پیر 8 نومبر 2021 22:00

گگومنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2021ء) احساس کفالت سنٹر بند کرنے کے خلاف مستحق خواتین کا احتجاج سڑک بلاک کر کے ٹریفک معطل کر دی تفصیلات کے مطابق گگو منڈی میں قائم احساس کفالت سنٹر بند کرنے پر درجنوں مستحق خواتین نے لاہور ملتان روڈ پر جمع ہو کر سٹرک بلاک کر کے ٹریفک معطل کر دی اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرہ میں موجود خواتین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس روز سے سنٹر بند پڑا ہے اور ہم دھکے کھاتی پھر رہی ہیں متعدد بار تحصیل اور ضلعی انتظامیہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں سے شکائت کر چکی ہیں لیکن کوئی نہیں سن رہا انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے بعد ازاں سڑک بلاک ہونے کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر خواتین کومنتشر کر کے ٹریفک بحال کروا دی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں