نبی اکرمﷺ کی محبت کے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ناممکن ہی: خواجہ غلام قطب الدین

جمعہ 12 نومبر 2021 22:21

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2021ء) نبی اکرمﷺ کی محبت کے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ناممکن ہے ہم کو اسوحسنہ اپنا ہو گا ۔خواجہ غلام قطب الدین فریدی ۔تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

نبی اکرمﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے رسول اللہ ﷺکی محبت کے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ناممکن ہے ہم کو اسوحسنہ اپنا ہو گاان خیالات کا اظہار حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی چیرمین نیشنل مشائخ کونسل پاکستان سجادہ نشین آستانہ عالیہ گڑھی شریف نے دارالعلوم جامعہ نظامیہ فرید یہ گگو منڈی کے زیر اہتمام جلسہ دستار فضیلت و تقریب تقسیم اسنادکی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہتمم ادار ہ قاری شفیق الرحمن فریدی دارالعلوم جامعہ نظامیہ فرید یہ و انتظامیہ کمٹی کی طرف سے 40 حافظ طالب علموں کو قران پاک کی تعلیم مکمل کرنے پر اسناد دی گئی اور دستار بندی کی گئی جلسہ دستار فضیلت و تقریب تقسیم اسناد میں خلیل الرحمن شاہ، سید فیض محی الدین گیلانی، سیدسیف محی الدین گیلانی ،سید فضل رسول شاہ،قاری بشیر شاکر،قاری شاہ محمد نقشبندی ،مفتی حبیب احمد،قاری سعید احمد معینی،استاد بشیر احمد فردوسی،ڈاکٹر غلام سرور قادری، قاری ریاض احمد، ملک رضاخان اعوان،ڈاکٹر اصغر علی جاوید، محمد اقبال، مرزا شبیر احمد،محمد اکرم گھمن، قاری مقصود احمد ،ریاض احمد ڈوگر، محمد مشتاقسمیت علمااکرام اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں