میونسپل کمیٹی بورے والا نے 8 ماہ کی مدت کے لئے دو ارب 54کروڑ68لاکھ کے سالانہ ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دیدی

پیر 15 نومبر 2021 22:18

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) میونسپل کمیٹی بورے والا نے 8 ماہ کی مدت کے لئے دو ارب 54کروڑ68لاکھ روپے کے سالانہ ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دیدی،ترقیاتی اخراجات کا حجم 2 ارب آٹھ کروڑ 29 لاکھ روپے ہے اسکے تحت پنجاب سٹیز پروگرام کے لئے دو ارب 80 لاکھ 55 ہزار روپے جبکہ جاری سکیموں کے لئے 70لاکھ63ہزار اور نئی سکیموں کے لئے 6کروڑ 71لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ46کروڑ30لاکھ87ہزارروپے لگایا گیا ہے جس میں تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 21کروڑ10لاکھ5ہزار روپے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 25 فیصد ایڈہاک اضافہ بھی شامل ہے جبکہ پنشن میں 10 فیصد کی رقم بھی اس میں شامل ہے جسکا اضافی بوجھ میونسپل کمیٹی کو برداشت کرنا پڑے گا یہ اعدادوشمار چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد عاشق آرائیں نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیش کئے اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین حاجی افتخار احمد بھٹی نے کی اجلاس میں چیف آفیسر محمد اکرم واہلہ،میونسپل آفیسر فنانس وسیم اکبر،سینئرسپرٹنڈنٹ ماجد یوسف اور آفس سپرٹنڈنٹ سید شفیق شاہ بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا کہ سابقہ دور میں ورلڈ بنک کے اشتراک سے ماڈل سٹی منصوبہ منظور کروایا تھا جسکے تحت 92 کروڑ12لاکھ45ہزار کی خطیر رقم بھی میونسپل کمیٹی کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوچکی ہے ورلڈ بنک کی ٹیم آئندہ ماہ بوریوالاکادورہ کرے گی اور اس منصوبے پر کام کے آغاز کے حوالہ سے بلدیہ کے نمائندگان سے مشاورت کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم بورے والا کی ترقی،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور خوشحالی کا جامع پلان مرتب کیا ہے جس میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت،سوریج سسٹم،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،سٹریٹ لائٹس،پارکوں کی آپ گریڈیشن،گرین بیلٹس کی تکمیل اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اجلاس سے خطاب میں میاں خالد حسین نے میونسپل لائبریری کو جدید کمپیوٹرائزڈ بنانے کے لئے مزید رقم مختص کرنے اور ترقیاتی سکیموں پر کام کے جلد آغاز کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جاوید اقبال قادری نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں بلدیہ کے منتخب ارکان کی تجاویز کی روشنی میں مکمل کی جائیں سردار راشد عظیم نے شہر میں ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالہ سے پولیس حکام نے سابقہ اجلاس کی قرارداد پر ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جسکے لئے پولیس حکام کو فوری نوٹس لینا چاہیئے اجلاس سے سردار ظہور احمد ڈوگر،راو غفار علی،مہر طاہر امجد مسسز تسلیم عزیز چوہان نے بھی خطاب کیا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں