عام انتخابات 2023ء کیلئے ضلع وہاڑی میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 15 نومبر 2021 21:58

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر عام انتخابات 2023ء کیلئے ضلع وہاڑی میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن کا تصدیقی عملہ گھر گھر ووٹرز کی تصدیق جاری رکھے ہوئے ہے یہ مرحلہ 6دسمبر 2021 تک جاری رہے گا ضلع وہاڑی میں 38اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز، 354سپروائزر اور 1086تصدیق کنندہ گان کو تعینات کر دیا گیا ہے عوام سے گزار ش ہے کہ وہ تصدیقی عملہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس قومی فرض کو احسن طریقے سے مکمل کیا جاسکے تصدیق کنندہ گھر گھر جا کر ووٹو ں کی تصدیق کر رہا ہے اس دوران نئے ووٹ کا اندراج بھی کروایا جاسکتا ہے تصدیق کنندہ ووٹ کے اندراج کیلئے فارم نمبر 13اور گورنمنٹ ملازم جس کا ایڈریس اس علاقے کا نہ ہو اس کیلئے فارم نمبر 14استعمال کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ ہائی سکول عظیم آباد میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن وہاڑی کے عملہ نیاز رسول،رانا محمد افضل،محمدفرخ ناصراور ہیڈ ماسٹر محمدوکیل بھٹی،خالد محمود چوہدری اورمحکمہ تعلیم کے دیگر عملہ نے بھی شرکت کی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں