گگو منڈی:نا معلوم چور دو موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے

پیر 22 نومبر 2021 21:46

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) نا معلوم چور دو موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق چک نمبر215۔ای بی کا رہائشی لقمان اپنی موٹر سائیکل نمبری5847۔

(جاری ہے)

وی آر ایم گھر کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل موجود نہیں تھی چک نمبر181۔ای بی کا زمیندار سجاد ملک اپنی موٹر سائیکل نمبری 4041۔وی آر این سڑک کے کنارے پر کھڑی کر کے کھیتوں میں کام کرنے میں مصروف ہو گیا تقریباً15منٹ بعد واپس آ کر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں