گگو منڈی:پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی شراب کی چالو بھٹی اور چرس برآ مد دو ملزمان گرفتار

پیر 22 نومبر 2021 21:47

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی شراب کی چالو بھٹی اور چرس برآ مد دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر چک نمبر271۔

(جاری ہے)

ای بی کے محمد اکمل کے احاطہ پر ریڈ کیا تو ملزم چالو بھٹی پر شراب کشید کر رہا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے موقع سی150لٹر شراب دو ڈرم لاہن اور آلات کشید قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا علاوہ ازیں پولیس کو اطلاع ملی کہ آصف پرویز نامی ملزم اپنے گھر کے باہر کھڑا چرس فروخت کر رہا ہے جس پر پولیس نے ملزم کے مکان حافظ آ باد کالونی میں ریڈ کر کے ملزم آ صف پرویز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 350گرام چراس اور 160روپے وٹک برآ مد کر کے مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں