گگو منڈی:جائیدادکے تنازعہ پر کمسن کزن کی کمر میں چھری گھونپ دی

منگل 30 نومبر 2021 18:35

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) جائیدادکے تنازعہ پر کمسن کزن کی کمر میں چھری گھونپ دی تفصیلات کے مطابق چک نمبر177۔

(جاری ہے)

ای بی کے رہائشی افتخار حسین اور اس کے حقیقی بھانجے عمران میں زرعی جایئداد کا تنازعہ چل رہا تھا اور مبینہ طور پر عمران اپنے ماموں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا گزشتہ روز افتخار حسین کا 4سالہ کمسن بیٹا اکیلا احاطہ مویشیاں میں موجود تھا کہ مبینہ طور پر عمران نے احاطہ میں داخل ہو کر کمسن عبدالرحمان کی کمر میں چھری گھونپ ڈالی بچے کی چیخ و پکار پر ملزم فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں