عمران خان اور شیخ رشید حکومت جانے کے غم سے اپنا دماغی توازن کھو چکی:محمد یوسف کسیلیہ

اداروں کو آئینی پراسس میں مداخلت کر نے کی دعوت دینا ملک سے غداری ہے : ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 2 اپریل 2022 23:53

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2022ء) عمران خان اور شیخ رشید حکومت جانے کے غم سے اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں اداروں کو آئینی پراسس میں مداخلت کر نے کی دعوت دینا ملک سے غداری ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید حکومت کے جانے کے غم میں اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں اورملک میں افراتفری پید ا کرنا چاہتے ہیں شیخ رشید کی سیاست ہمیشہ کے لیے نالہ لئی میں دفن ہو چکی ہے جبکہ عمران خان چند گھنٹے کے وزیر اعظم رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہامیدوار وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کو دو سو سے زائد ممبران کی حمائت حاصل ہے اور وہ با آسانی وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو جائیں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت آنے کے بعد عوامی خدمت کا سلسلہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا انہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں