گگو منڈی:بس اسٹاپ پر تجاوزات کے باعث گاڑیاں سڑک کے درمیان کھڑی ہونے لگیں

ٹریفک پولیس اہلکاران شہر کے داخلی راستوں پر کھڑے مال بنانے میں مصروف

منگل 19 اپریل 2022 00:58

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2022ء) بس اسٹاپ پر تجاوزات کے باعث گاڑیاں سڑک کے درمیان کھڑی ہونے لگیں ٹریفک پولیس اہلکاران شہر کے داخلی راستوں پر کھڑے مال بنانے میں مصروف تفصیلات کے مطابق لاری اڈا گگو منڈی تجاوزات اور ریڑھیوں کی بھر مار کی وجہ سے گاڑیوں کے کھڑے ہونے کے لیے بھی گنجائش نہیں ہے جس کی وجہ سے ڈرائیور حضرات مجبوراً بسوںویگنوں کو سڑک کے درمیان کھڑی کر کے سواریاں بیٹھاتے اور اتارنے پر مجبور ہیں جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاران اس صورت حال کے سدباب اور ریڑھیوں کو ہٹانے کی بجائے لاہور ملتان روڈ کے دونوں اطراف شہر اور داخلی اور خارجی راستوں پر دن بھر کھڑے ہو کر مال بناتے رہتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی آمد کے پیش نظر لاری اڈا پر غیر معمولی رش ہونے لگا ہے اور تجاوزات کے باعث کوئی نا خوشگوار حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے ایس ۔

(جاری ہے)

پی ٹریفک سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ لاری اڈا پر قائم تجاوزات کندگان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور بس اسٹاپ پر مستقل ٹریفک پولیس اہلکار کی ڈیوٹی لگائی جائے

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں