گگو منڈی:دو نا معلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار

جمعہ 22 اپریل 2022 20:16

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2022ء) دو نا معلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب چک نمبر571۔ای بی رہائشی کامران ،عمران پسران یوسف جٹ اور عمران ولد نیاز موٹر سائیکل پر سوار اپنے گائوں جا رہے تھے جب وہ اڈا201۔

(جاری ہے)

ای بی کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والے دو نا معلوم مسلح ڈاکوئوں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا اور موٹر سائیکل مالیتی 80ہزار روپے نقدی8ہزار روپے اور 11سو درہم لوٹ لیے اور ان کی مشکیں باندھ کر سڑک سے کچھ دور بٹھا دیا اور فرار ہو گئے ڈاکوئوں کے جانے کے بعد انہوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ پائوں کھولے اور15پر کال کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دو نا معلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں