منڈی میںڈیزل اور پیٹرول کا بحران،سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں کمی

عوام کو آمدو رفت میں مشکلات، حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنائے، شہریوں کا مطالبہ

منگل 26 اپریل 2022 23:20

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2022ء) ڈیزل اور پیٹرول کے بحران کے نتیجہ میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں کمی عوام کو آمدو رفت کے سلسلہ میں مسائل کا سامنا حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن اور مارکیٹ میں مناسب مقدار میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنائے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار پانچ روز سے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور خصوصاً ڈیزل دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے کسان اور ٹرانسپوٹر سخت پریشان ہیں کسانوں کے مطابق آج کل فصلوں کی بوائی اور گندم کی تھریشنگ کا سیزن ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو عام دنوں کی نسبت زیادہ ڈیزل درکار ہوتا ہے لیکن کسانوں کو مطلوبہ مقدار میں ڈیزل نہیں مل رہا جس کی وجہ سے پیٹرول پمپس پر لمبی لائنیں دیکھنے کو ملتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی کمی کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں کمی آ گئی ہے نجی ٹرانسپورٹ کے مقامی اڈا انچارج ارشد بٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈیزل کی شاٹیج کی وجہ سے ٹرانسپورٹر نے بسیں اور ویگنیں کھڑی کر دی ہیں اور سڑکوں پر تقریباً 50فیصد ٹرانسپورٹ کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے مقامی شہریوں فیصل لطیف ،محمد خالد ،ابراہیم ،عمران علی ،محمد عباس ،محمد اسلم اور دیگر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈیزل کے بحران کو حل کیا جائے اور مارکیٹ میں ڈیزل وافر مقدار میں فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں