گگو منڈی:اوباش شخص نے گن پوائنٹ پر محنت کش کی بیوی کو بے آبرو کر دیا ملز م ویڈیو بھی بناتا رہا متاثرہ خاتون کا الزام

جمعرات 28 اپریل 2022 00:40

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2022ء) اوباش شخص نے گن پوائنٹ پر محنت کش کی بیوی کو بے آبرو کر دیا ملز م ویڈیو بھی بناتا رہا متاثرہ خاتون کا الزام تفصیلات کے مطابق واہلہ کالونی کا رہائشی قربان اپنے روز گار کے سلسلہ میں اپنے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس دوران 85۔

(جاری ہے)

ای بی کا تھانہ احمد یار کا رہائشی شفیق جس کا قربان کے گھر آنا جانا تھا دوپہر کے وقت پستول سے مسلح ہو کر قربان کے گھر داخل ہو گیا اور گھر میں قربان کی بیوی (م۔

ب)اکیلی موجود تھی ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر مسماة(م ۔ب) کو زبردستی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا متاثرہ خاتون داد رسی کے لیے تھانہ میں پہنچ گئی اس نے بتایا کہ ملزم اس کی برہنہ تصاویر بھی بناتا رہا پولیس مصروف تفتیش ہی

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں