گگو منڈی:استاد کی دینی مدرسہ کے نو عمر طالب علم سے مبینہ زیادتی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 19 مئی 2022 23:49

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) استاد کی دینی مدرسہ کے نو عمر طالب علم سے مبینہ زیادتی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر231۔

(جاری ہے)

ای بی کا11سالہ طالب علم مغل پورہ چوک کے دینی مدرسہ میں قرآن پاک حفظ کر رہا ہے گزشتہ رات مذکورہ مدرسہ کا فارغ التحصیل اور استاد محمد بلال مبینہ طور پر طالب علم حیدر کمال کو مدرسہ کے کمرہ میں لے گیا اور چاقو سے خوف زدہ کر کے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا متاثرہ لڑکے کے والد کی اطلاع پر ایس ۔ایچ ۔او گگومنڈی رانا نیک محمد نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں