گگو منڈی:مسلح افراد کی بیوہ کے مکان پر قبضہ کی کوشش مزاحمت پر تشدد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 21 مئی 2022 23:36

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) مسلح افراد کی بیوہ کے مکان پر قبضہ کی کوشش مزاحمت پر تشدد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر197۔

(جاری ہے)

ای بی کی مسماة پروین بی بی بیوہ منظور احمد نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ مورخہ12مئی کو شام کے وقت وہ گھر میں موجود تھی کہ ملزمان خادم حسین ،بابر ،اویس مسلح ہو کر اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور اسے ڈرا دھمکا کر مکان پر قبضہ کی کوشش کرنے لگے میرے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے مجھ پر لاتیں اور گھونسے برسانے شروع کر دیئے میری چیخ و پکار پر ہلیان دیہہ ساجد حسین ،ظہور احمد اور دیگر موقع پر پہنچ گئے اور منت سماجت کر کے میری جان چھڑوائی پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں