بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ امریکہ اور چین نے ان کی سفارتی مہارت کو ثابت کر دیا :چوہدری کامران یوسف گھمن

پیر 23 مئی 2022 23:40

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ امریکہ اور چین نے ان کی سفارتی مہارت کو ثابت کر دیا ہے اُن کے دوروں سے پاکستان کے امریکہ اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا چوہدری کامران یوسف گھمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ سیاسی بحران میں بلاول بھٹو ایک منجھے ہوئے سیاسی لیڈر کے طور پر سامنے آ ئے ہیں اور ملکی سیاست میں ان کا کردار دن بدن اہمیت اختیار کرتا جارہا چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے واشنگٹن اور چین کے دوروں سے پاکستان کے ان دونوں ممالک سے دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری اور مضبوطی آ ئی ہے انہوں نے حالیہ سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ملک میں سیاسی افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے اور ماضی کی طرح اس کا یہ دھرنا بھی ناکام ہو گا

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں