بورے والا سب ڈویژنز میں100فیصد ریکوری کا ہدف حاصل کر لیا ،، اکرم جاوید

آ ئندہ بھی ہمارا فوکس بجلی چوری کی روک تھام لائن لاسز پر کنٹرول اور محکمہ کے بقایا جات کی وصولی پر رہے گا

پیر 6 جون 2022 23:30

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2022ء) ایس ای میپکو سرکل وہاڑی کی زیر نگرانی بورے والا میپکو ڈویژن کی تمام سب ڈویژنز میں100فیصد ریکوری کا ہدف حاصل کر لیا گیا میپکو اہلکاران کی مثالی کارکردگی پر ایس ای وہاڑی اور ایکسین بورے والا کی طرف سے اہلکاران کو مبارکباد تفصیلات کے مطابق ایکسین میپکو ڈویژن بورے والا چوہدری محمد اکرم جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ای میپکو سرکل وہاڑی ساجد حسین گوندل کی زیر کمانڈ اور ہدایات کی روشنی میں بورے والا کی پانچوں سب ڈویژنز میں ماہ مئی میں 100فیصد ریکوری کا تاریخی ہدف حاصل کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ حاجی شیر سب ڈویژن میں پہلی بار 100فیصد ریکوری کا ةدف حاصل ہوا ہے جبکہ سب ڈویژنز کے تمام ایس ڈی اوز اور فیلڈ اہلکاران نے ایس ای میپکو وہاڑی ساجد حسین گوندل کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے یہ ہدف حاصل کر لیا جس پر تمام اہلکار مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ آ ئندہ بھی ہمارا فوکس بجلی چوری کی روک تھام لائن لاسز پر کنٹرول اور محکمہ کے بقایا جات کی وصولی پر رہے گا انہوں نے میپکو صارفین سے اپیل کی کہ اپنا بل بروقت جمع کروائیں تاکہ بجلی کی سپلائی کا تسلسل برقرار رہے ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں