بھارتی رکن پارلیمنٹ کو سزا تک عالم اسلام بھارتی مصنوعات کابائیکاٹ کرے، مفتی حبیب

جمعہ 10 جون 2022 22:55

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2022ء) بھارتی رکن پارلیمنٹ کو شان رسالت میں کستاخی کی سزا تک عالم اسلام بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ اور سفارتی تعلقات منقطع کرے عظمت شان رسول ریلی سے علماء کا خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بعد نماز جمعہ گگو منڈی کی مختلف مساجد سے بھارتی رکن پارلیمنٹ کی طرف سے توہین رسالت کے ارتکاب پر احتجاجی ریلیاں نکالیں جو جامع حنفیہ مین بازار میں آ کر اختتام پذیر ہو گئیں ریلی سے کظاب کرتے ہوئے مفتی حبیب الرحمان نے کہا کہ بھارتی رکن پارلیمنٹ کے کستاخانہ بیان کی ہم پُر زور مذمت کرتے ہیں اور بھارتی حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس کی پالیمانی رکنیت ختم کر کے اسے توہین رسالت کے جرم میں جیل بھیجا جائے قاری شفیق احمد چشتی نے کہا کہ عالم اسلام کا بچہ بچہ حرمت رسول پر کٹ مرنے کو تیار ہے اگر بھارتی حکومت نے اس ملعونہ کو سزا نہ دی تو مسلمان خود اس کو سزا دیں گے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو چاہیے کہ اس مسئلہ پر متحد ہو کر اپنی غیرت کا مظاہرہ کریں اور ملعونہ کو سزا سنائے جانے تک انڈیا کی مصنوعات کا بائیکاٹ اور اس سے سفارتی تعلقات معطل کریں ریلی میں شہر اور قریبی علاقوں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں