بورے والا ، دیرینہ رنجش اور پنچایئت میں خلاف بولنے پر دوبھائیوں نے فائرنگ کرکے 65 سالہ شخص کو قتل کر دیا

جمعرات 4 اگست 2022 16:47

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) بورے والا میں دیرینہ رنجش اور پنچایئت میں خلاف بولنے پر دوبھائیوں نے فائرنگ کرکے 65 سالہ شخص کو قتل کر دیا ،ملزمان نے واٹر پمپ چوری کے شبہ میں پنچایئت سے فارغ ہوتے ہی فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بورے والا کے نواحی گاوں 118/ ای بی میں مقصود گجر نامی زمیندار کے ڈیرہ پر وقار نامی شخص پر موٹر پمپ چوری کے شبہ میں پنچائت ہورہی تھی دوران پنچایئت گاؤں کے 65 سالہ ملک طالب نامی شخص کے وقار سے تلخ کلامی ہوئی تو پنچایئت ختم ہوتے ہی وقار اور اسکے بھائی نے ملک طالب کو للکارا کہ تم نے پنچایئت میں ہمارے خلاف بات کیوں کی اور تمہارا بیٹا ڈیڑھ سال قبل ہماری بہن کو گھر سے بھگا کر لے گیا تھا اس رنج کی بنا پر وقار نے اس پر فائرنگ کردی اور دونوں بھائی موقع سے فرار ہوگئے طالب کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو بورے والا سے طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان لے جایا جارہا تھا کہ وہ رستے میں ہی دم توڑ گئے تھانہ شیخ فاضل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

\378

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں