بورے والا،ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر اپنی بیوی اور تین معصوم بچوں کے قاتل مجرم کو چار بار سزائے موت اور آٹھ لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا

ہفتہ 6 اگست 2022 16:52

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) ایڈیشنل سیشن جج خالد سعید وٹو نے جرم ثابت ہونے پر اپنی بیوی اور تین معصوم بچوں کے قاتل مجرم کو چار بار سزاء موت اور آٹھ لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق تھانہ صدر وہاڑی کے نواحی گاؤں 30/ ڈبلیو بی میں عمر زمان ٹاوری نامی شخص نے یکم ستمبر 2021 کو گھریلو تنازعہ پر طیش میں آکر بڑی بے رحمی سے اپنی بیوی شہناز بی بی،4 سالہ بیٹی سائرہ،تین سالہ بیٹے زین علی اور دو سالہ بیٹی شانزہ کو قتل کردیا تھا ،تھانہ صدر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسکا چالان مکمل کرکے عدالت کو بھجوا دیا تھا۔

مقدمہ کی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی خالد سعید وٹو نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی بیانات کی روشنی میں اس مشہور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم عمر زمان ٹاوری کو چار مرتبہ سزائے موت اور آٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں