بورے والا ،دیرینہ دشمنی پر دو مسلح افراد کی فائرنگ سے زمیندار اور ڈھابے کا مالک قتل ، راہگیرنوجوان شدید زخمی

پیر 8 اگست 2022 13:00

بورے والا ،دیرینہ دشمنی پر دو مسلح افراد کی فائرنگ  سے  زمیندار اور ڈھابے کا مالک قتل ، راہگیرنوجوان شدید زخمی
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) دیرینہ دشمنی پر دو مسلح افراد کی چائے کے ڈھابے پر بیٹھے زمیندار پر اندھا دھند فائرنگ سے زمیندار اور ڈھابے کا مالک قتل جبکہ ایک راہگیر نوجوان شدید زخمی،تھانہ ساہوکا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

بورے والا کے نواحی گاؤں بستی داد جملیرا میں دو مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی کی بنا پرچائے کے ڈھابے پر بیٹھے اپنے مخالف زمیندار نذر خاں جملیرا پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکی زد میں آکر زمیندار اور ڈھابے کا مالک افتخار عرف ماڈھو محنت کش موقع پر جا ں بحق جبکہ ایک راہگیر نوجوان فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، زخمی نوجوان اور مقتولین کی نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں، زخمی نوجوان کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے تھانہ ساہوکا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا وجہ عناد مقتول نذر خاں جملیرا اور ملزمان کے مابین دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی۔

\378

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں