اوپن یونیورسٹی میں میٹرک اور ایف اے کے سمسٹر بہار کے امتحانات یکم ستمبر 2022 سے شروع ہو رہے ہیں،

جمعرات 11 اگست 2022 16:57

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وہاڑی ڈاکٹر نگہت شاکر نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک اور ایف اے کے سمسٹر بہار 2022 کے امتحانات 01 ستمبر 2022 سے شروع ہو رہے ہیں، اور کنٹرولر امتحانات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادنے ڈیٹ شیٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر اپلوڈ کردی ہے۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وہاڑی ڈاکٹر نگہت شاکر نے مزید کہا کہ تمام طلبا و طالبات بروقت اپنی رول نمبرسلپ CMS پورٹل سے اپنے یوزر اور پاسورڈ کے ذریعے اپنا پورٹل کھول کر ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کر لیں۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں