بورے والا میں 6 سالہ معصوم بچی مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کردی گئی

ہفتہ 13 اگست 2022 16:59

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) 6 سالہ معصوم بچی مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربورے والا کے نواحی گاوں 265ای بی کے فیکٹری ملازم امجد کی 6 سالہ معصوم بیٹی امان فاطمہ گزشتہ شام گھر سے دوکان پر کاپی لینے گئی واپس نہ آئی جسکی اطلاع پر تھانہ صدر نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ساری رات بچی کی تلاش جاری رہی لیکن آج صبح بچی کی نعش گاوں کے ایک تالاب میں تیرتی ہوئی نظر آئی جس پر ریسکیو 1122 نے نعش تالاب سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں