مشہور برانڈ کے نام سے جعلی مضر صحت مصالحہ جات بنانے والے یونٹ پر چھاپہ، 6سو کلو ملاوٹ شدہ سرخ مرچ، 5سو کلو ہلدی برآمد

منگل 16 اگست 2022 15:22

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مشہور برانڈ کے نام سے جعلی مضر صحت مصالحہ جات بنانے والے یونٹ پر چھاپہ،یونٹ سے 6سو کلو ملاوٹ شدہ سرخ مرچ اور 5سو کلو ہلدی برآمد۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے نواحی گاوں 461/ ای بی میں مشہور رجسڑڈ برانڈ کے نام سے جعلی اور مضر صحت مصالحہ جات بنانے والے احتشام مصالحہ یونٹ پر چھاپہ مارا تو یونٹ میں ملاوٹ شدہ سرخ مرچ اور ہلدی جعل سازی کے ذریعے رجسڑڈ برانڈ کے پیکٹوں میں پیکنگ کا عمل جاری تھا جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر موجود ملاوٹ شدہ مضر صحت 6سو کلو سرخ مرچ اور 5 سو کلو ہلدی برآمد کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا اور یونٹ کو سیل کردیا۔

اس کارروائی پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا ہے کہ غذائی اشیاء میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والے معاشرے کے ناسور ہیں جنکے خلاف فوڈ اتھارٹی بھر پور کارروائیاں کررہی ہے اور ان کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں