بورے والا،وٹہ سٹہ کی شادی کا انجام گھریلو ناچاقی ،نوجوان لڑکی اپنے گھر کے کمرہ میں مردہ پائی گئی

خاوند نے اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ تشدد کے بعد نعش پنکھے سے لٹکا دی، پولیس نے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 18 فروری 2017 20:04

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) وٹہ سٹہ کی شادی کا انجام گھریلو ناچاقی ۔نوجوان لڑکی اپنے گھر کے کمرہ میں مردہ پائی گئی خاوند نے اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ تشدد کے بعد نعش پنکھے سے لٹکا دی پولیس نے دو بھائیوں کو حراست میں لے کر نعش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا روانہ کر دی تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شاہ کی حدود میں واقع چک 41کے بی کی بستی ریتیاں والا کے محمد افضل کھچی کی وٹہ سٹہ کی شادی نواحی گائوں چک مراد علی کے نابینا امام مسجد حافظ ظہور کی 22سالہ بیٹی بشیراں بی بی سے ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی جبکہ بشیراں کے بھائی غلام مصطفے کی شادی افضل کھچی کی بہن سے ہوئی تھی آج صبح 9بجے غلام مصطفے اپنے سسرال آیا ہوا تھا تا کہ اپنی بہن بشیراں بی بی کے اپنے ساتھ لے جا سکے کیونکہ میاں بیوی کے مابین روز مار کٹائی کی اطلاعات آ رہی تھیں غلام مصطفی کے بہنوئی افضل اور اس کے بھائیوں محمد اکرم اور محمد ارشاد نے اسے جواب دیا کہ شام کو خود ہی چھوڑ آئیں گے تقریباً دس بجے دن بشیراں بی بی کی نعش پنکھے سے جھول رہی تھی اور گھر والے غائب تھے اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی تھوڑی دیر بعد ہی اکرم نے اپنے پڑوسیوں کو جا کر بتایا کہ بشیراں نے خود کشی کر لی ہے اہل دیہہ کے مطابق خاوند نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا ہے اطلاع ملتے ہی تھانہ فتح شاہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بشیراں کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے THQہسپتال بورے والا پہنچا دی اور افضل کے دونوں بھائیوں محمد اکرم اور محمد ارشاد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی تاہم مقتولہ کا خاوند افضل فرار ہو گیا #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں