حکومت پنجاب تمام ہسپتالوں میں ادویات اور مریضوں کو جدید طبّی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ‘عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ملک کو پولیو فری بنایا جا رہا ہے ‘حالیہ خصوصی پولیو مہم ضلع بھر میں زوروشور سے جاری ہے

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی وہاڑی ڈاکٹر محمد افضل شبیر کا جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 23 فروری 2017 20:14

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی وہاڑی ڈاکٹر محمد افضل شبیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تمام ہسپتالوں میں ادویات اور مریضوں کو جدید طبّی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ملک کو پولیو فری بنایا جا رہا ہے حالیہ خصوصی پولیو مہم ضلع بھر میں زوروشور سے جاری ہے اور تین روزہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں انشاء اللہ سو فیصد ٹارگٹ پورا کر لیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شام ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا میں پولیو مہم کے دوسرے روز منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکرم رانا ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد محمود چوہدری ،لیڈیز ہیلتھ سپروائزر خالدہ روبین ،رخسانہ اشرف ،نسیم اختر اور صغریٰ تحسین بھی موجود تھیں ڈاکٹر افضل شبیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بورے والا میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کا دوسرے روز ٹارگٹ 60950مقرر تھا جس میں سے 59776بچوں کو قطرے پلا کر 98فیصد ٹارگٹ پورا کر لیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بورے والا ہسپتال میں لیپروسکوپک سرجری مشین جلد مہیا کی جا رہی ہے جبکہ فلوروسکوپ ہڈی جوڑ مشین آرتھوپیڈک شعبہ کو فراہم کر دی گئی ہے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں