بورے والا: ماڈل ٹائون پولیس کی کارروائیاں، دو کلو سے زائد چرس برآمد، خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

پیر 27 فروری 2017 23:06

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے منشیات کے دو مختلف اڈوںسے خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے دو کلو سے زائد چرس اور وٹک کی رقم 2400روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کہ ہدایت پر ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون ملک طاہر عزیز نے سب انسپکٹر خالد محمود کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز مرضی پورہ میں منشیات فروش خالد محمود کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1339گرام چرس اور وٹک کی رقم 1345روپے برآمد کر لی جبکہ دوسرے واقعہ میں گلی نمبر 1کی رہائشی سکینہ بی بی قوم ملک کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1320گرام چرس اور وٹک کی رقم 850روپے برآمد کر لیے پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف 9-Cمنشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں