مانا موڑ تا جملیرا سڑک کی مرمت کے لیے دو کروڑ کی رقم سے جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا،چوہدری نذیر احمد آرائیں

ترقیاتی منصو بوں بجلی ،سوئی گیس ،پینے کے صاف پانی اور نئی سڑکوںکی تعمیر و مرمت کے لیے پچاس کروڑ روپے کیمختص فنڈز سے پچیس کروڑ کے فنڈز ہمیں ٹرانسفر ہو چکے ہیں،ممبر قومی اسمبلی

پیر 27 فروری 2017 23:06

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ مانا موڑ تا جملیرا سڑک کی مرمت کے لیے دو کروڑ کی رقم مختص کر دی گئی ہے بہت جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافی و نیوز ایجنٹ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل بورے والا میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ترقیاتی منصو بوں بجلی ،سوئی گیس ،پینے کے صاف پانی اور نئی سڑکوںکی تعمیر و مرمت کے لیے پچاس کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں جو کہ پہلے مرحلہ میں پچیس کروڑ کے فنڈز ہمیں ٹرانسفر ہو چکے ہیں جن سے بورے والا شہر اور دیہات میں ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مانا موڑ تا جملیرا سڑک کی خستہ حالی کی مرمت کے لیے دو کروڑ کی رقم رکھی گئی ہے سر دست اس رقم سے اہلیان علاقہ کے مطالبہ پر سڑک کو مرمت کیا جائے گا جبکہ آئندہ مالی سال میں اس سڑک کو 20فٹ چوڑا کر کے نیا تعمیر کیا جائے گا جبکہ 36چوک تا بیلی دلاور سڑک کی مرمت بھی جون سے پہلے مکمل کر لی جائے گی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں