بورے والا،14ویں آل پاکستان میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر فلڈ لٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں دو سیمی فائنلز میچ کھیلے گئے

سیمی فائنلز میں پاکستان آرمی اورکریسنٹ ملز فیصل آباد نے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:10

بورے والا،14ویں آل پاکستان میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر فلڈ لٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں دو سیمی فائنلز میچ کھیلے گئے
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) آل پاکستان میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر فلڈلٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان آرمی اورکریسنٹ ملز فیصل آباد نے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیاتفصیل کے مطابق 14ویں آل پاکستان میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر فلڈ لٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں دو سیمی فائنلز میچ کھیلے گئے پہلاسیمی فائنل پاکستان آرمی اور پنجاب پولیس کے مابین کھیلا گیا جس کو پاکستان آرمی نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیت لیا.

(جاری ہے)

میچ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کی بدولت بغیر کسی گول کے برابر تھا ،کھیل کے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں پاکستان آرمی نے گول کرکے برتری حاصل کر لی جو کھیل کے اختتام تک قائم رہی جبکہ دوسرا سیمی فائنل افغان فٹبال کلب چمن بلوچستان اور کریسنٹ فیصل آباد کے درمیان کھیلا گیا جو کہ کریسنٹ ملز فیصل آباد نے صفر کے مقابلہ ایک گول سے جیت لیا دونوں ٹیموں کے پہلے سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں تھے جبکہ دوسرے میچ کے مہمان خصوصی چوہدری محمدجاوید گجر آف ملتان تھے اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا غلام مرتضی،ڈاکٹر محمد سرور، سیٹھ محمد اسرار کونسلر، اسماعیل ہنجرا،آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر محمد منور پوسوال. چوہدری محمد شفیق گورسی، سعید احمد، سیدیسین گیلانی ،آفتاب احمد، چوہدری ظفر،عامرسردا میچ کمشنر چوہدری اشرف کے علاوہ علاقے کی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں دونوں سیمی فائنلز میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین فٹبال اور گردونواح کے اہل دیہہ کی کثیرتعداد گراؤنڈ میں موجود تھی#

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں