پاکستان کبڈی فیڈریشن نے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ، میچ 9فروری سے شروع ہوں گے

جمعہ 7 فروری 2020 21:34

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ، میچ 9فروری سے شروع ہوں گے
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2020ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ، میچ 9فروری سے شروع ہوں گے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی کا عالمی کپ میں شرکت کے لئے بین الاقوامی ٹیموں کا پاکستان پہنچنے کا سلسلہ شروع ،جرمنی ،ایران اور آذر بائیجان کی ٹیمیں گذشتہ روز لاہور پہنچ گئی ہیں ،9فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں پاکستان سمیت 10بین الاقوامی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ، پاکستان کبڈی فیڈریشن نے اپنی 20رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ،پاکستان میں کبڈی کے شائقین اس ایونٹ کے انعقادپر بہت خوش ہیں

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں