پی سی بی ٹورنامنٹ میں جھگڑا، ہارنے والی ٹیم کے کپتان نے امپائر کو پیٹ دیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:10

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) بورے والا میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹر کلب ٹورنامنٹ کے میچ میں جھگڑا ہوگیا۔قائد اعظم اسٹیڈیم میں بی ٹی ایم کلب کے کپتان اور امپائر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

(جاری ہے)

مخالف ٹیم کو مقررہ وقت میں اوورز پورے نہ کرنے پرکپتان نے امپائرپرغصہ کیا اور ہارنے والی ٹیم کے کپتان نے امپائر کو مکے اور گھونسے مارے۔پی سی بی امپائر ارشد بھٹی جھگڑے کے دوران زمین پر گرگئے۔ رپورٹس کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران جھگڑاتین دن قبل ہوا تھا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں