چاغی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

ہفتہ 11 جنوری 2020 20:26

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) چاغی کے مختلف علاقوں میں جمعے کی رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو ہفتے کے روز وقفے وقفے سے جاری رہا۔

(جاری ہے)

شہر تفتان سمیت نوکنڈی، چاغی اور دالبندین و گرد و نواح بارش سے جھل تھل ہوگئے۔ موسلادھار بارشوں سے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی بھی آئی۔ ضلعی انتظامیہ چاغی نے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں