چاغی ،مسرت جبین کی کاوشوں سے محکمہ سماجی بہبود مین کافی بہتری آچکی ہے، نیاز بلوچ

ہفتہ 18 فروری 2017 16:38

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء)سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری ڈاکٹر کہور بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر محترمہ مسرت جبین کی انتھک محنت اور اور کاوشوں سے محکمہ سماجی بہبود مین کافی بہتری آچکی ہے جس میں ضلعی سطح تک میں محکمہ ہذا کافی نمایاں کارکردگی نظر آرہی ہے ۔ محکمہ ہذا کے دیگر آفیسران کا محکمہ کے لئے کردار بھی قابل تعریف ہے محکمہ کے تمام ملازمین کے ترقیاں اور دیگر کام احسن طریقے سے حل ہو رہے ہیں ملازمین کے پرموزن اور اپگریڈیشن میںکافی پیشرفت کیا جاہا ہے جو کہ قابل رشک اقدامات ہیں جنہیں محکمہ ہذاکے ملازمین کھبی بھی نہیں بھولیں گے یہ بات آل سوشل ورکرز ایسو سی ایشن بلوچستان کے چئیرمین نیاز بلوچ،وائس چئیرمین بشیر احمد ،صدر قادر بخش بلوچ، نائب صدر ظہور احمد ،جنرل سیکریٹری رحمت اللہ شاہوانی ،ڈپٹی سیکریٹری کلثوم بی بی ،پریس سیکریٹری نور محمد نوتیزئی ،فنانس سیکریٹری عصمت اللہ خان ،رابطہ سیکریٹری نصیب اللہ زہری،آفس سیکریٹری فیصل شاہ اور دیگر ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ جب سے مزکورہ بالا آفیسران نے چارج سنھبالا ہے محکمہ سماجی بہبود میں نہایت ہی اہم بہتری آچکی ہے اور محکمہ ہذا کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہوتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ہذا کے ملازمین کے دیرینہ مسائل بھی خوش اسلوبی سے حل ہوتے جارہے ہیں․انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ سوشل ویلفئیر کے سیکریٹری صاحب اور ڈی جی صاحبہ محکمہ ہذا کے سوشل وورکرز کے پرموشن اور اپگریڈیشن کے دیرینہ اور اہم ترین مسئلے کو بھی جلد از جلد حل کردینگے تاکہ سوشل ورکرز کی بے چینی ختم ہوسکے اور وہ اطمینان سے اپنے فرائض منصبی ادا کرسکیں۔انہوں نے محکمہ سوشل ویلفئیر کے اعلیٰ آفیسران کی کاوشوںکو سراہا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں