پچیس جولائی کو انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی،سردار محمد عمرگورگیج

اتوار 24 جون 2018 23:50

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 268برائے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار محمد عمرگورگیج نے اپنے ایک بیان میں کہا پچیس جولائی کو انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی اس حلقے کے عوام کو بخوبی علم ہے جب میں اقتدار میں آیا توترقیاتی کاموں کا جھال بچادیا ہے انشاء اللہ نوشکی چاغی ،اور خاران کے عوام مجھے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب کرادینگے عوام نے مجھے کامیاب کرایا تو حلقہ انتخاب سے بے روزگاری اور اجتماعی کاموں کا ایسا جھال بچا دونگا کہ صدیوں تک لوگ مجھے یاد رکھے نگے انکا مزید کہنا تھا ایک دوروز کے اندر ضلع نوشکی میں انتخابی حوالے سے ہمارا ایک اہم اتحاد متوقع ہے نوشکی ،چاغی کے عوام میرے پانچ سالہ اور گزرا ہوا پانچ سال کا موازانہ کر چکے ہیں عوام میں اتنا شعور آچکا ہے وہ عوامی مسائل کا درد رکھنے والے نمائندہ کو منتخب کرینگے انکا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی نے حالیہ سندھ بجٹ سے ضلع نوشکی میں تین ارب روپے کی لاگت سے جدید ترین ہارٹ ہسپتال منظور ہوچکاہے جس سے نوشکی ،چاغی ،خاران ،واشک سمیت تمام ان اضلاع کے لوگوں کا مفت ہارٹ کا علاج ہوگا ۔

(جاری ہے)

میں نے کھبی بھی کھو کھلے نعرے نہیں لگائے اپنے حلقے انتخاب کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے اسے ہر حال میں پورا کرکے دکھا دیا ہے انکا مزید کہنا تھا انشاء اللہ اللہ پاک نے مجھے کامیابی دی نوشکی ،چاغی کے ساتھ ساتھ خاران میں بھی وہ کام کرکے دکھا دونگا خاران کے عوام سوچ بھی نہیں سکتے ہیں عوام پچیس جولائی کو سوچ سمجھ کراپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں میرے اور دیگر نمائندوں کے اقتدار کا موازانہ کرکے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ جتنا کام میں نے اپنے دورمیں کرایا تھا جسکی مثال کئی بھی نہیں ملتی ہے اس بار عوام نے مجھے دوبارہ کامیاب کرایا تو حلقہ انتخاب کے تمام محرومیوں کا ازالہ کردونگا ۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں