چاغی میں الیکشن کی تیاریاں مکمل،

ضلع میں 89 پولنگ سٹیشنز قائم مجموعی طور پر 623 سرکاری ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیں گی،الیکشن کمیشن

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:48

چاغی میں الیکشن کی تیاریاں مکمل،
چاغی ۔21جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ضلع چاغی میں الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں 89 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 178 پولنگ بوتھ رکھے جائیں گے،الیکشن ڈیوٹی کے لیے مجموعی طور پر 623 سرکاری ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے مجموعی طور پر 150 پولیس اہلکار، 500 لیویز اہلکار اور 800 آرمی و ایف سی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو 24 جولائی کو ہی اپنی جائے تعیناتی پر پہنچ جائیں گے۔

ضلع میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 95565 ہے جبکہ کل 6 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سخی امان اللہ نوتیزئی، آزاد امیدوار محمد عارف محمد حسنی اور پی ٹی آئی کے ملک امان اللہ نوتیزئی بھی شامل ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں