ملک بھر کی طرح چاغی میں بھی یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کھیتران

منگل 14 اگست 2018 09:50

چاغی۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح چاغی میں بھی یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائے گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے تقریبات کی تیاریوں کا حتمی جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے شرکائ کو ہدایت کی کہ وہ یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کرکے ملک و قوم سے محبت کا اظہار کریں.

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کے روز صبح 8 بجے گورنمنٹ بوائز مرکزی ہائی اسکول دالبندین بازار میں پرچم کشائی کی جائے گی اس کے بعد ایف سی اسکول میں تقریب منعقد ہوگی اور بعد ازاں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی جائے گی. ڈی سی چاغی سیف اللہ کھیتران نے پولیس اور لیویز فورس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ یوم آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں.

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں