یوم آزادی کے موقع پر تفتان سرحد پر پاک ایران حکام نے تحائف اور مٹھائیوں کا تبادلہ کیا.اسسٹنٹ کمشنر تفتان اقبال کھوسہ

منگل 14 اگست 2018 15:40

چاغی.14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) یوم آزادی کے موقع پر تفتان سرحد پر پاک ایران حکام نے تحائف اور مٹھائیوں کا تبادلہ کیا.

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر تفتان اقبال کھوسہ نے یوم آزادی کی خوشی میں ایرانی حکام کو مٹھائیاں اور تحائف دیئے جبکہ ایرانی حکام نے بھی پاکستانی حکام کو مٹھائیاں دیںایرانی علاقے میرجاوا کے مرزبان دوئم رحمت اللہ دادش نے پاکستانی حکام کو یوم آزادی کی مبارک باد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیااس موقع پر ایف سی اور لیویز فورس کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں