محرم الحرام کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد ایرانی حکام نے پاک ایران سرحد کھول دیا، لیویز حکام

اتوار 23 ستمبر 2018 16:00

چاغی۔ 23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) محرم الحرام کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد ایرانی حکام نے پاک ایران سرحد کھول دیا، لیویز حکام کے مطابق تفتان سرحد پر واقع دو طرفہ سفری گیٹ اور مشترکہ بازار کھلنے سے سفری اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں تاہم تفتان میں واقع دو طرفہ تجارتی گیٹ زیروپوائنٹ کو تاحال نہیں کھولا گیا، ذرائع کے مطابق تفتان میں پاک ایران سفری و تجارتی گیٹ اور مشترکہ بازار سے دونوں جانب کی سرحدی اضلاع کے لوگ استفادہ حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ تفتان میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور امیگریشن پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں