بلوچستان بھر کی طرح ضلع چاغی میں بھی 12روزہ انسداد خسرہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امداد بلوچ

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

چاغی۔15اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بلوچستان بھر کی طرح ضلع چاغی میں بھی 12روزہ انسداد خسرہ ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امداد بلوچ نے مہم کے سلسلے میں ضلع چاغی کو 18 زونز میں تقسیم کیا جہاں 9 ماہ سے 5 سال تک کے 46346 بچوں اور بچیوں کی ویکسینیشن کرائی جائے گی جس کے لیے 52 ٹیمیں، 8 فکس سینٹرز اور 3 موبائل ٹیمیں تشکیل دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا خسرہ کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 5 رکنی مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو پوری مستعدی سے اپنے فرائض انجام دے گی جبکہ مہم سے قبل بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں