ضلع چاغی کی دیرپا ترقی کے لیے ماسٹر پلان پر کام کررہے ہیں ، سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:40

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی نے کہا ہے کہ وہ سیاست سے بالاتر ہوکر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کی دیرپا ترقی کے لیے ماسٹر پلان پر کام کررہے ہیں جس پر عملدرآمد کے بعد اکثر مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے پاک ایران سرحدی علاقوں میں ایرانی فورسز کے گولہ باری کی شدید مذمت کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی، براہوک، عیسیٰ طاہر، تفتان، تالاپ اور گرد و نواح کے علاقوں کی دورے کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں صحت اور تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور ان کے مسائل معلوم کئے۔ انہوں نے عام لوگوں سے بھی ملاقات کی جن کے مسائل معلوم کرکے ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملنے والے مختلف وفود کو یقین دلایا کہ ضلع چاغی کے تمام اہم مسائل کو بتدریج حل کیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ نوکنڈی اور تفتان کے صحت و تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بناکر وہاں اساتذہ عملے اور بنیادی سہولیات کی کمی دور کرنا جبکہ براہوک اور عیسیٰ طاہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تالاپ کے دورے کے موقع پر ایرانی سرحد سے علاقے پر گولہ باری کی شدید مذمت کی اور واضح کیا کہ وہ برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے حق میں ہیں لیکن وفاقی حکومت کو چاغی سمیت بلوچستان کے دیگر سرحدی علاقوں پر ایرانی گولہ باری کا نوٹس لے کر ان علاقوں کے عوام کو اس عذاب سے چھٹکارا دلانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں