ضلع چاغی میں قلت آب کا مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جائے گا،صوبائی وزیر خزانہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت صحت اور تعلیمی اداروں کو مثالی بنانے پر کام کر رہی ہے پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھا کر ان کو آپس میں ملایا جائے گاجلد ہی ضلع چاغی میں قلت آب کا مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع چاغی کے علاقے چہتر کی دورے کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوگوں نے انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا،صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز، جنرل سرجن، اسپیشلسٹس اور متعلقہ تکنیکی عملہ تعینات کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو صحت کی بہتر اور مفت سہولیات فراہم کی جاسکیں. ان کا کہنا تھا کہ پرنس فہد اسپتال دالبندین کی حالت بھی تبدیل ہورہی ہے جہاں دور دراز سے آئے مریضوں کو ریلیف مل رہا ہے لیکن وہاں مزید بہتری کی ضرورت بھی ہے جس پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں