اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا تحصیل چاغی میں مختلف سکولوں اوربنیادی مرکز صحت کا دورہ

اتوار 16 دسمبر 2018 15:20

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب نصیر نے گزشتہ روزتحصیل چاغی اور گردی جنگل میں مختلف سکولوںوصحت کے بنیادی مراکز کا دورہ کیا، ہائی سکول سرگیشہ پرائمری سکول نادر آباد چاغی مڈل سکول پیر محمد مڈل سکول پیر محمد ہائی سکول گرلز ہائی سکول چاغی اور آر ایچ سی چاغی، بی ایچ یوں میں اسٹاف کی غیر حاضر یوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے لیویز تھانہ چاغی کے دورے پر لیویز آفیسران و اہلکاروں کے مسائل سنے اور کہا کہ لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے استوار کرینگے، لیویز فورس امن ومان کو بہتر بنائے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز اہلکار گاڑیوں کی چیکنگ کر یں اوراپنی حاضر ی یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں