چاغی،صوبائی وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ کا نوشکی کا دورہ

خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ ، مسائل حل کی یقین دہانی کرا دی

پیر 17 دسمبر 2018 15:10

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر داخلہ سیلم احمد کھوسہ اور صوبائی وزیر خزانہ میر عارف محمد حسنی نے نوشکی دورہ پر ڈپٹی کمشنر نوشکی ہاؤس میں رخشان ڈو یژن کے کمشنر نصیر احمد ناصر اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ خشک سالی اور قحط سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی بی پی ڈی ایم اے اور ایڈشنل کمشنر رخشان ڈو یژن بھی موجود رہے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ نوشکی میرا دوسرا گھر ہے اس کی ترقی لئے ہر وقت کوشاں رہتا ہوں رخشان ڈو یژن کے عوام کے وسیع تر مفاد میں اور خشک سالی سے متاثرہ مالداروں اور کسانوں کو فوری ریلیف اور مستقل بحالی کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔رخشان ڈو یژن بلوچستان کے دیگر علاقوں سے زیادہ خشک سالی سے متاثر ہوا ہے نوشکی چاغی خاران واشک کے مالدار طبقے کی اکثریت اپنے اپنے مسکن چھوڑ کر شہری علاقوں میں آکر آباد ہوئے ہیں ،نوشکی میں اندرون ڈاک کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں زنگی ناوڑ کڈوکی کے ساتھ دشتک کے قریب چھوٹے گا ؤں اور بدرواول داردم آھو ڈاک کلی جبار ،نصیر آباد نیام درگی اور گردونواح ریخمی جل کے مکین اورچاغی کے افغانستان سے متصلہ علاقے خاران کے کوچگ اور واشک میں ہرے ناوڑ جھالاوار ماشکیل کے پلنداک وغیرہ کے علاقے کافی متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں کسی مالدار کیلئے زندگی گزارنے اور اپنے مال مویشی پالنے کی مزید گنجائش نہیں رہی، مضافاتی علاقوں کی آبادی اکثر اپنے اضلاع کے شہروں اور کچی و دیگر بلوچستان کے میدانی اور افغانستان کے ریگزاروں اور میدانوں کی جانب کوچ کر چکے ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں