گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان15 جنوری کو دالبندین پہنچیں گے

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی سمیت دیگر وزراء استقبال کریں گے

پیر 14 جنوری 2019 16:53

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) سعودی شہزادے گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود بدھ 15 جنوری کو چاغی کے صدر مقام دالبندین پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق سعودی صوبے تبوک کے گورنر ہر سال کی طرح امسال بھی تلور کے شکار کی غرض سے اپنے خصوصی طیارے میں دالبندین پہنچیں گے جہاں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی سمیت دیگر وزراء مقامی انتظامیہ کے حکام، سول و عسکری افسران اور مقامی سیاسی و قبائلی رہنماء ان کا استقبال کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گورنر تبوک کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے جبکہ ان کی آمد اور نقل و حرکت کے دوران پولیس، لیویز فورس، اے ٹی ایف، بلوچستان کانسٹیبلری، فرنٹیئر کور، اے ایس ایف اور پاک فوج کے دستے تعینات رہیں گے،گورنر تبوک اپنے شکاری قافلے کے ساتھ ضلع چاغی کے مختلف صحرائی اور پہاڑی علاقوں میں مقررہ مدت تک شکار کھیلیں گے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں