مخلوط صوبائی حکومت عوامی مسائل کے عملی حل پر پختہ یقین رکھتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
بدھ 16 جنوری 2019 12:30
(جاری ہے)
وزیراعلی بلوچستان ٰ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل اس نوعیت کے نہیں جنہیں حل نہ کیا جاسکے تاہم ماضی کے غیر سنجیدہ رویوں اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے اور نہ صرف عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رہے بلکہ مسائل میں بھی بتدریج اضافہ ہوتا چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں تاہم حکومتی دستیاب وسائل کے صحیح مصرف کو یقینی بناکر عوام کو ان کی دہلیز پر تعلیم، صحت اور پانی جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نچلی سطح تک عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے اختیارات کو ڈویژنل اور ضلعی سطح پر منتقل کیا گیا ہے اور فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو اختیار کے ساتھ ساتھ مناسب فنڈ بھی فراہم کئے گئے ہیں، اب ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چاغی سمیت دیگر اضلاع خشک سالی کا شکار ہیں اور حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ خشک سالی سے متاثرہ افراد کی فوری مدد کی جائے اور انہیں خوراک، ادویات کی فراہمی کے علاوہ بچوں کی غذائی ضروریات پوری کی جاسکیں جس کے لئے ابتدائی طور پر پچاس کروڑ روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے جبکہ خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے اور صورتحال کی بہتری کے لئے قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبے تیار کئے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے ساتھ باصلاحیت اور محنتی وزراء کی ٹیم ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ کی جانب سے ضلع چاغی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ چاغی کے عوام کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کررہے ہیں اور مختصر مدت کے دوران انہوں نے چاغی کے عوام کی بہتری کے لئے کئی ایک اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر لوگوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو علاقے کے بعض مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ چاغی کو ایک ترقیافتہ ضلع بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پرنس فہد بن سلطان ویلفیئر ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کی کارکردگی، دستیاب سہولتوں اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی بلوچستان ٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی بہتر سہولتیں عوام کا حق ہیں۔ حکومت نے صوبے میں صحت ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے جس کا مقصد اصلاحات کے نفاذ کے ذریعہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں ،طبی عملے ، جدید طبی آلات اور ادویات جیسی سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ جام کمال خان ٰ نے کہا کہ دوردراز اضلاع کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں علاج معالجہ کے لئے کوئٹہ کا سفر نہ کرنا پڑے۔ انہوں ٰ نے ہسپتال میں ایکسرے مشین کی غیر فعالی کا نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کو ہسپتال کے لئے نئی ایکسرے مشین کی فراہمی کی ہدایت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ؔطوفانی بارشوں نے چاغی کے علاقہ امین آباد کے کسانوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے ، حاجی محمد وارث محمد حسنی ..
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
طوفانی بارشوں سے متاثرہ تمام علاقوں میں لوگوں کی زندگی بحالی کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ، محمد ..
چاغی ضلع طوفانی بارش کے بعد متاثرین کے مشکلات میں مزید اضافہ
_چاغی طوفانی بارش کے بعد متاثرین امداد کے منتظر
cپاک ایران ریلوے ٹریک چوتھے روز بھی بحال نہ ہوسکا
چاغی، بارشوں سے گھر کی تباہی دیکھ کر دلبرداشتہ ہوکر خاتون چل بسی
ّچاغی، متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ، ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبدالودود خان
چاغی ،طوفانی بارش 11 سو سے زائد مکانات منہدم
چاغی ،طوفانی بارش کے باعث گھر کی تباہی دیکھ کر خاتون دلبرداشتہ ہوکر چل بسی
چاغی ،طوفانی بارش سے 11 سو سے زائد مکانات منہدم ،تین سو سے زائد مال مویشی سیلاب کی نذر،متعدد گاڑیاں سیلابی ..
چاغی ،انتظامیہ نے 10گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں روانہ کردیا
چاغی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری