چاغی،ایک روزہ قومی خوشحال سروے ورکشاپ

جمعرات 17 جنوری 2019 16:00

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام ضلع واشک کے زیر اہتمام قومی خوشحالی سروے کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول ہال واشک میں علاقائی معتبرین اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ایک روزہ قومی خوشحال سروے ورکشاپ منقد کیا گیا، جس میں ڈی پی او واشک،اسسٹنٹ کمشنر واشک،قبائلی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد قران پاک کی تلاوت سے شروع ہوا جسکے بعد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر بی آرایس پی حمزہ قمبرانی نے قومی خوشحالی سروے اور واشک میں جاری بی آرایس پی کے ترقیاتی اسکیمات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ قومی خوشحالی سروے تقریب کے مہمان خصوصی ضلع واشک کے ممبر صوبائی اسمبلی میر حاجی زابد ریکی تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ضلع واشک پورے پاکستان میں سب سے غریب ترین ضلع ہے جہاں ترقی کام کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بی آر ایس پی کے تعاون سے جاری قومی خوشحالی سروے کو خوش ائند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سروے سے غریب لوگوں کی نشاندہی ہوسکے گی اور حق حقدار کو پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کے بی آرایس پی کی طرح دیگر غیر سرکاری اداروں کوبھی دعوت دیتا ہوں کے وہ ضلع واشک میں کام کریں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں