چاغی،آندھی کے باعث ریلوے ٹریک متاثر

اتوار 20 جنوری 2019 15:10

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) چاغی کے علاقے پیشک میں آندھی کے باعث ریلوے ٹریک پر ریت چڑھ گئی جس کی وجہ سے تفتان سے کوئٹہ جانے والی کارگو ٹرین کو روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک سے ریت ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا اور جلد ہی ٹرین سروس بحال کردی جائے گی۔ دوسری جانب تیز آندھی کے باعث آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں