ًنوکنڈی کے قریب سیکورٹی فورسز اور منشیات اسمگلرز میں جھڑپ ،فائرنگ کے تبادلے میں تین منشیات فروش زخمی

اتوار 17 مارچ 2019 23:55

wچاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2019ء) نوکنڈی کے قریب سیکورٹی فورسز اور منشیات اسمگلرز میں جھڑپ فائرنگ کے تبادلے میں تین منشیات فروش زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق منشیات اسمگلرز کی دو گاڑیوں سے 2000کلو افیون برآمد کر لی برآمد شدہ منشیات افغانستان سے پاکستان کے راستے ایران اسمگل کئے جانے تھے زخمی منشیات فروش دشوار گزار راستوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب سیکورٹی فورسز نے منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیافرار ہونے والے منشیات فروشوں کی تلاش جاری ہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں